شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح سود گیارہ فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مئی میں افراط زر 3.5 فیصد توقعات کے مطابق رہی، جبکہ منہگائی میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

مرکزی بینک نے امید ظاہر کی ہے کہ مالی سال 26-2025ء میں مہنگائی اہداف کے مطابق مستحکم ہوجائے گی۔ البتہ یہ استحکام علاقائی و جغرافیائی تنازعات اور تیل کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ جیسے خطرات سے مشروط ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق مہنگائی میں کمی، کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری اور زرِمبادلہ کے ذخائر کے استحکام کے باعث شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں