ترقی کےعمل میں بلیو اکانومی کا کردار نظر انداز نہیں کر سکتے: وزیراعظم

shehbaz sharif

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ترقی کےعمل میں بلیواکانومی کےاہم کردارکونظراندازنہیں کرسکتے۔ وفاقی دارالحکومت میں انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپواینڈ کانفرنس کےسافٹ لانچ کی تقریب سے شہبازشریف کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کانفرنس کےدوسرےایڈیشن کا انعقاد خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ قومی دفاع کا اہم ستون ہے، 1965کا آپریشن دوارکا ہویا حالیہ کشیدگی،پاک بحریہ نےاپنا لوہا منوایا ہے، پاک بحریہ نےہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے پرعزم ہے، عالمی امن مشق میں60 سے زیادہ ملکوں کی شرکت ہمارےغیرمتزلزل عزم کی عکاسی ہے، پاکستان اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے اہمیت کا حامل ملک ہے، ہمارے پاس ایک ہزارکلومیٹر سے زیادہ کی ساحلی پٹی اور تین بندرگاہیں ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا سٹرٹیجک محل وقوع بلیواکانومی کےلیےبہت اہم ہے، تجارت اورپائیدارترقی بلیواکانومی کےلیےاہمیت کی حامل ہیں، عالمی سطح پربلیواکانومی کھربوں ڈالرتک پہنچ چکی ہے، پاکستان نےبلیواکانومی کےشعبےمیں اپنا حصہ حاصل کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں