حج 2026: رجسٹرڈ پاکستانی عازمین سے واجبات کی وصولی اگست کے پہلے ہفتے سے متوقع

hajj-2026-payment-schedule-for-registered-pakistani-pilgrims

وزارتِ مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق حج 2026 کے لیے رجسٹرڈ پاکستانی عازمینِ حج سے واجبات کی وصولی کا عمل اگست کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ رواں سال بھی ادائیگی کا طریقہ کار دو اقساط پر مشتمل ہوگا، جسے “پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی قسط کی متوقع رقم تقریباً پانچ لاکھ سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے کے درمیان ہوگی، جو صرف ان افراد سے وصول کی جائے گی جنہوں نے پہلے ہی اپنی رجسٹریشن مکمل کروا لی ہے۔ حج کوٹہ مکمل ہونے کے ساتھ ہی واجبات کی وصولی روک دی جائے گی۔

عازمینِ حج مقررہ بینکوں میں ادائیگی جمع کرا سکیں گے، اور جب دستیاب کوٹے کے مطابق مکمل واجبات جمع ہو جائیں گے تو مزید ادائیگی قبول نہیں کی جائے گی۔ اب تک ساڑھے چار لاکھ سے زائد پاکستانی شہریوں نے حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے، جبکہ اس سال پاکستان کو مجموعی طور پر 1,79,210 افراد کا کوٹہ ملا ہے، جو سرکاری اور نجی اسکیم کے تحت تقسیم ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کو حج کوٹہ بڑھا کر 2,30,000 کرنے کی درخواست دی جا رہی ہے، تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ سعودی حکام کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں