پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

لاہور(آئی این پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔پی سی بی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق 20 کھلاڑیوں کو 5کیٹیگریز میں کنٹریکٹس دئیے گئے ہیں اور تمام کیٹیگریز میں پلیئرز کے معاوضوں میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔کیٹیگری اے میں فاطمہ ثنا، منیبہ علی، سعدیہ اقبال اور سدرہ امین شامل ہیں، کیٹیگری بی میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ اور نشرا سندھو جب کہ کیٹیگری سی کا کنٹریکٹ رمین شمیم کو ملا ہے۔کیٹیگری ڈی میں گل فیروزہ، نجیہ علوی، ناتالیہ پرویز، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سدرہ نواز، عروب شاہ، طوبی حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔اس کے علاوہ ابھرتی کھلاڑیوں کے لیے ایمرجنگ کیٹیگری متعارف کروائی گئی ہے جس میں نوجوان کرکٹرز ایمان فاطمہ اور شوال ذوالفقار کو رکھا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں