اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان میں ماہ اگست میں یوم آزادی 14 اگست سمیت ایک ساتھ 4 تعطیلات کا امکان ہے۔کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں 14 اگست کو یوم پاکستان پر عام تعطیل ہوگی جبکہ چہلم امام حسین جمعہ 15 اگست کو منایا جائے گا۔چہلم کی تعطیل وفاقی تعطیلات میں شامل نہیں ہے تاہم صوبائی سطح مقامی تعطیل کی صورت میں متعلقہ علاقوں میں چھٹی ہوگی، گزشتہ سال بھی راولپنڈی اور کراچی میں چہلم کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔مخصوص علاقوں میں چہلم کی تعطیل کی صورت میں جمعرات 14 اگست، جمعہ 15 اگست، ہفتہ 16 اور اتوار 17 اگست کی تعطیلات یکجا ہوسکتی ہیں۔حکام کی جانب سے یوم آزادی اور چہلم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے
ملک میں 14 سے 17 اگست تک تعطیلات کا امکان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
