پشاور(آئی ا ین پی )پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے گرفتاری کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ زرتاج گل کو فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی ،درخواست گزارکوعدم موجودگی میں سزا سنائی گئی۔درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزارلاہورہائیکورٹ میں اپیل دائرکرناچاہتی ہیں، درخواست گزارکو حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ اپیل دائر کرسکے۔یاد رہے فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں عمر ایوب، علی امین گنڈا پور، زرتاج گل سمیت مرکزی قیادت کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔مقدمے میں فواد چوہدری ، زین قریشی ، ایم پی اے خیال کاسترو سمیت 7ملزمان کو بری کیا گیا تھا۔نو مئی کے 4 مقدمات میں پی ٹی آئی قیادت سمیت 21 ملزمان نامزد ہیں ، جس مین اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، شبلی فراز ، زرتاج گل ، علی امین ، فرخ حبیب ، فواد چوہدری ، شاہ محمود ، فیض اللہ کموکا بھی نامزد ہیں۔
گرفتاری کا خطرہ ، زرتاج گل نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
