اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ24گھنٹوں میں تیز بارش متوقع

اسلام آباد (آئی این پی ) ملک کے مختلف حصوں میں آ ئندہ 24گھنٹوں میں بار ش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، بالائی پنجاب،خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش یا بونداباندی کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھی کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر پانی کا بہا نارمل ہے، تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 62 فیصد تک بھر چکاہے۔دوسری جانب ہنزہ میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث دریائے ہنزہ میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ، جس کے نتیجے میں مورخون اور گرچہ کے مقامات پر شاہراہِ قراقرم کو شدید نقصان پہنچا، سڑک بند ہونے سے پاکستان اور چین کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث دریائے ہنزہ میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے، جس سے علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔مورخون کے مقام پر شاہراہ قراقرم دریائی کٹا کے باعث مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان اور چین کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔شاہراہ قراقرم پر ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے اور مقامی افراد کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔وادی ہنزہ کے مختلف ندی نالوں اور دریاﺅں میں شدید طغیانی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے دریاں کے اطراف میں آباد آبادیوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ممکنہ نقصانات سے بچنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔محکمہ موسمیات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر گلیشیئرز کا پگھلا ﺅاسی رفتار سے جاری رہا تو اگلے چند دنوں میں مزید سیلابی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں