شیر افضل مروت نے وطن واپسی پر پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے وطن واپسی پر پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے پیغام جاری کردیا۔شیر افضل مروت کاکہناتھا کہ سب کیلئے پیار بھرا سلام،پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کو کہنا چاہتا ہوں کہ خان کا سپاہی ہوں اور رہوں گا،رکن قومی اسمبلی کاکہنا تھا کہ 5اگست کو آپ نے دیکھ لیاانہوں نے مغالطےاور جھوٹ کی بنیاد پر یہ اعلان کیا ہے کہ ہم نے احتجاج کامیاب کیا ہے،یہ پہلا احتجاج تھا جب میں ان کے ساتھ نہیں تھا، 14اگست کو آپ پھر دیکھیں گے ان کو بری کھانی پڑے گی۔شیر افضل مروت نے کہاکہ میں خان کے احتجاج کو لیڈ کرنے کیلئے بالکل حاضر ہوں لیکن اس سے پہلے میں خان سے ملوں گااور یہ فیصلے ہوں گے جو میرے اور پارٹی کے ساتھ ہواہے یہ کیوں ہوااور اس کا کیا مداواہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں