پاکستان جب بھی مشکلات کا شکار ہوا نواز شریف کی سیاسی بصیرت نے اس کو سہارا دیا ،خواجہ آصف

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔گزشتہ دنوں میڈیا پر خواجہ آصف کے استعفے سے متعلق ہلچل پیدا ہونے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تردید کی تھی، جس کے بعد جمعہ کو انہوں نے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔دونوں رہنماﺅں کی اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میاں نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ خواجہ آصف میرے بہترین دوست اور مشکل کے ساتھی ہیں۔ ہم نے مشکل اور آسان وقت ایک ساتھ کاٹا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں سیاسی ورکر کی سب سے زیادہ اہمیت ہے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان جب بھی مشکلات کا شکار ہوا نواز شریف کی سیاسی بصیرت نے اس کو سہارا دیا ہے ۔ کل بھی ملک کو ڈیفالٹ سے نکالنے کے قربانیاں دی آگے بھی یہ سفر جاری رہے گا ۔ ملاقات تقریبا ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیورو کریسی سے متعلق دعوی کیا تھا کہ ملک کی نصف سے زیادہ بیورو کریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور شہریت لینے کی تیاری کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں