اسلامو فوبیا کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کرنا ہونگی،سید یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کرنا ہونگی،امت مسلمہ کو درپیش عالمی چیلنجز کے حل کے لئے موثر اقدامات کرنا ہونگے۔چیئرمین سینیٹ نے کوالالمپور میں معروف اسلامی اسکالر شیخ عفیف الدین جیلانی سے اہم ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں عالمِ اسلام کو درپیش چیلنجز اور مسلم دنیا کے اتحاد پر تبادلہ خیال کیا ۔ شیخ عفیف الدین جیلانی نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو بغداد میں حضرت عبدالقادر جیلانی کے مزار پر حاضری کی دعوت دی ۔ اس موقع پر ۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہناتھا کہ شیخ عفیف الدین جیلانی کا اسلامی اقدار اور رواداری کے فروغ میں کلیدی کردار ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا عالم اسلام کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے شیخ عفیف الدین جیلانی کا علمی و روحانی تجربہ امت مسلمہ کے لیے اثاثہ ہے، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں شیخ عفیف الدین جیلانی کی خدمات قابل تحسین، چیئرمین سینیٹ نے کہا بغداد میں حضرت عبدالقادر جیلانی کے مزار پر حاضری میرے لیے سعادت ہو گی۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہناتھا عالمی سطح پر مسلمانوں کے خلاف منفی پراپیگنڈے کے تدارک کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، ق ملاقات میں امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں