عمران خان نے ریڈ کارپٹ بچھا کردہشت گردوں کو آباد کیا، طلال چودھری

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ریڈ کارپٹ بچھا کردہشت گردوں کوآباد کیا، علی امین گنڈا پور طعنہ دینے سے پہلے اپنا فرض پورا کریں، دہشت گردوں کو رمضان المبارک کے تقدس کا بھی خیال نہیں۔اپنے آبائی علاقے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ آج کچھ حقائق سامنے رکھنا چاہتا ہوں، پاکستان اور افغانستان کا بارڈر 2600 کلومیٹر کے قریب ہے اور یہ ہموار زمین نہیں ہے بلکہ کہیں پہاڑ اور کہیں وادیاں ہیں، اس کے باوجود اس پر فینس اس کا کام 92 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ بارڈر پر 1400 چوکیاں قائم ہیں، جس پر پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موجود ہیں، بارڈر کی حفاظت کی ذمہ داری دو ملکوں کی ہوتی ہے، اور اگر ایک ملک کرے اور دوسرا نہ کرے تو پھر 2600 کلو میٹر کے اس بارڈر کی حفاظت اور ذمہ داری پوری کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ریسورسز اتنے نہیں ہیں، جتنے امریکا کے پاس ہیں، امریکا کا جو بارڈر میکسکو کے ساتھ ہے، امریکا اس بارڈر کو آج کے دن تک محفوظ بنانے کے لیے پوری کوشش کرتے ہیں، لیکن نہیں بناسکتے۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پوراپنا فرض نبھانے کے بجائے روزانہ کوئی بہانہ بناتے ہیں، علی امین گنڈا پور اپنے گریبان میں جھانکیں۔وزیرمملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری جنگ ان سے ہے جن سے مساجد بھی محفوظ نہیں، یہ کونسا جہاد ہے رمضان میں حملے کیے جائیں، یہ جہاد نہیں دہشت گردی ہے،دہشت گردی کی جنگ ہم سب نے ملکر لڑنی ہے، فوج تواپنا فرض نبھا رہی ہے۔طلال چودھری نے کہا کہ چارہزاردہشت گردوں کے لیے کس نے ریڈ کارپٹ بچھایا تھا؟ بانی پی ٹی آئی نے ریڈ کارپٹ بچھا کردہشت گردوں کوآباد کیا،خیبرپختونخوا کےاداروں کوکس نے بہترکرنا تھا؟ خیبرپختونخوا کی پولیس کوکس نے جدید اسلحہ اورتربیت دینی تھی۔وزیرمملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کہاں ہے،کتنا فعال ہے؟ پنجاب میں سی ٹی ڈی اورسیف سٹی کوفعال بنایا گیا، علی امین گنڈا پور طعنہ دینے سے پہلے اپنا فرض پورا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد سوفٹ ٹارگٹ پرحملہ کرتے ہیں، آپ دہشت گردوں سے ہمدردی کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں