چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو آگاہ کیا ہے کہ اسپیس بورڈ نے اسٹار لنک کو عارضی لائسنس دے دیا ہے، اسٹار لنک کو مکمل لائسنس ان کی ریگولیشنز فائنل ہونے کے بعد دیا جائے گا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس امین الحق کی زیرِ صدارت ہوا، چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو اسٹار لنک کے لائسنس کے معاملے پر بریفنگ دی۔چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ اسپیس بورڈ نے اسٹار لنک کو عارضی لائسنس دے دیا ہے جبکہ مکمل لائسنس ان کی ریگولیشنز فائنل ہونے کے بعد دیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ اسٹار لنک کا لائسنس اس وقت تک اجرا کے مرحلے میں ہے۔چیئرمین کمیٹی نے پوچھا کہ اسٹار لنک کے لائسنس میں کیا مشکلات ہیں؟ وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ اسٹار لنک کے لائسنس کے معاملے میں کوئی مشکلات نہیں ہیں، سیٹلائٹ انٹرنیٹ ایک نئی ٹیکنالوجی ہے اس کے مختلف پہلو دیکھنے والے تھے۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ اسٹار لنک کے لائسنس کے لیے کنسلٹنٹ ہائر کیا گیا ہے جو ریگولیشنز فائنل کرنے کے لیے کام کررہا ہے جبکہ ریگولیشنز فائنل ہونے کے بعد اسٹار لنک کو دوبارہ لائسنسن کے لیے اپلائی کرنا پڑے گا۔وزیر آئی ٹی نے بتایا کہ اسٹار لنک کا انفرااسٹرکچر لگنے کے بعد نومبر، دسمبر میں اس کی خدمات دستیاب ہوں گی، انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس چین کی کمپنی نے بھی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے درخواست دے رکھی ہے۔ کمیٹی اجلاس میں کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل سگنلز اور کنیکٹوٹی مسائل کا معاملہ بھی زیربحث آیا، چیئرمین کمیٹی نے معاملے پر برہمی کا اظہار کیا۔چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ کیا کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے موبائل سگنلز کے مسائل کا سامنا رہتا ہے؟ کیا پی ٹی اے ٹیلی کام کمپنیوں کو شو کاز جاری کرتی ہے؟انہوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں اور اردگرد میں موبائل سگنلز کا مسئلہ تشویشناک ہے، موبائل سگنل نہ ہونے کی وجہ سے فون کالز مسلسل ڈراپ ہوتی رہتی ہیں۔چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ رمضان کے آخری ہفتے میں مختلف ٹیلی کام کمپنیوں کو دو شو کاز جاری کیے تھے، میں نے عید اپنے آبائی گھر گزاری ہے، وہاں 12 گھنٹہ لوڈ شیڈنگ تھی، لوڈ شیڈنگ زیادہ ہو تو بیک اپ بھی کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔کمیٹی کی رکن شرمیلا فاروقی نے کہا کہ موبائل کنیکٹوٹی مسئلہ ملک بھر کے لیے درد سر بن گیا ہے
اسپیس بورڈ نے اسٹار لنک کو عارضی لائسنس دیدیا، چیئرمین پی ٹی اے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
