وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ دس ٹرینوں کوآٹ سورس کرنے کے لیے پلان طلب کرلیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے کے حوالے سے ہم نے ٹارگٹ طے کیے ہیں، فریٹ ٹرینوں کی بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے، مسافرٹرینوں کا ریونیو بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،جعفرایکسپریس پرجدید اسلحہ استعمال ہوا، دہشت گرد سیٹلائٹ کے ذریعے افغانستان میں رابطے میں تھے، پاکستان پہلا ملک ہے جہاں ہرکوئی ویزے کے بغیر آجاتا ہے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جوغیرملکی غیرقانونی ہوگا ا سے نکالیں گے، جعفرایکسپریس پر حملے کے روز ایک جماعت نے شادیانے بجائے، دہشت گرد جس کھڈ میں بھی ہوا اسے ماریں گے۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہماری مخالف جماعت کے رہنما جن کو منانےجا رہے ہیں، وہ نہیں مان رہے، جوکام دشمن نہیں کرسکا وہ ان لوگوں نےکیا، نومئی کو شہدا کا مذاق اڑایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ریلوےکے14سکول آٹ سورس کر رہے ہیں جبکہ 8 ہسپتالوں سےمتعلق روڈ شو منعقد کیا جائےگا، دس ٹرینوں کوآٹ سورس کرنے کے لیے پلان طلب کرلیا ہے، ریلوے کے تمام منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، ہسپتالوں کی آٹ سورسنگ اور دیگر اقدامات سے سالانہ ڈیڑھ ارب کی بچت ہوگی، ریلوے کو ایک منافع بخش ادارہ بنائیں گے
دس ٹرینوں کو آٹ سورس کرنے کے لیے پلان طلب کر لیا، حنیف عباسی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
