ججز تقرری کیس:گلگت بلتستان حکومت نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی

suprem court

گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز کے تعیناتی کے حوالے سے بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی ہے۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان ججز کی تقرری کے طریقہ کار پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔

حکومت گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے تحت ججز کی تقرری کرے گی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ ججز کی تقرریوں میں ناانصافی نہیں ہونی چاہیے ورنہ مسائل پیدا ہوں گے۔

عدالت نے باقی تمام درخواستوں پر سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں