انٹرمیڈیٹ نتائج، میڈیکل، کامرس، آرٹس گروپ میں طالبات چھاگئیں

گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے انٹرمیڈیٹ 2025کے سالانہ امتحانات کے نتائج کاا علان کردیا۔مجموعی نتیجہ 83 فیصد رہا۔ شعبہ امتحانات کے آئی یو سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پری انجینئرنگ گروپ پارٹ ٹو میں دی لرننگ مائنڈ ہائیر سیکنڈری سکول گاہکوچ کے طالب علم سجاد حسین ولد عبدالولی خان نے 1100میں سے 840نمبرلے کر پہلی،ڈی جی لرننگ ریسورس ہائی سکول پھنڈر غذر کی طالبہ کرشما شاہین دختر شاہین بیگ نے 835 نمبر لے کر دوسری جبکہ دی لرننگ مائنڈ ہائیر سیکنڈری سکول گاہکوچ کے طالب علم محمد عمر ولد محمد ولی نے 834نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔اسی طرح پری میڈیکل گروپ میں دی وژڈم سکول اینڈ کالج دنیور گلگت کی طالبہ ردا زہرا دخترمحمد علی نے 1100میں سے981لے کر پہلی،دی لیجنڈز ہائیر سیکنڈری سکول دنیور گلگت کی طالبہ تفسیر کوثر دختر منظور حسین نے 979نمبرلے کر دوسری جبکہ ڈائمنڈ جوبلی ہائی سکول ٹیرو غذر کی طالبہ ثمینہ پروین دختر مقصود عالم نے 966نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔شعبہ امتحانات کے مطابق کامرس گروپ میں وژن ہائیر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج دنیور گلگت کی طالبہ نورینہ سردار دختر سردار خان نے 1100میں سے 812نمبر لے پہلی،ہنزہ لیڈرز کالج علی آباد ہنزہ کی طالبہ علینہ دختر علی احمد جان نے 799نمبر لے کر دوسری جبکہ اسی کالج کی طالبہ سفینہ دختر واحد اللہ بیگ نے 753نمبرلے کر کامرس گرو پ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح جنرل سائنس گروپ میں ڈائمنڈ جوبلی ہائی سکول ٹیرو غذر کی طالب علم شیر رحیم ولد ابراہیم مدد شاہ نے1100میں سے985نمبر لے کر پہلی،مانٹین لینڈسکول سسٹم دنیور گلگت کے طالبہ ثانیہ صادق دختر صادق علی نے943نمبر لے کر دوسری جبکہ اسی سکول کی طالبہ سیر ت فاطمہ دختر شریف حسین نے931نمبرلے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلیا۔جبکہ آرٹس گروپ میں سیر ت زہرا دختر سید قیصر عباس دی لیجنڈ ہائیر سیکنڈری سکول دنیور گلگت نے 1100میں سے880نمبر لے کر پہلی،دوبانی پبلک سکول اینڈ انٹر کالج فار وومن جلال آباد کی طالبہ ثانیہ زہرا دختر صفدر علی نے 875نمبر لے کر دوسری، جبکہ دی لیجنڈ ہائیر سیکنڈری سکول دنیور کی طالبہ سیدہ سیر ت فاطمہ دختر سید ہادی حسین نے867نمبر لے کر تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے۔جبکہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے پری میڈیکل گروپ میں مظفر علی ولد مسلم خان دی لیجنڈز ہائیر سیکنڈری سکول دنیور گلگت نے 550میں سے 517نمبر لے کر پہلی،زینب دختر محمد عقیل گلوبل ہائیر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج دنیور گلگت نے 493نمبر لے کر دوسری جبکہ محمد طلحہ مہدی ولد امتیاز علی دی ایڈوانس لرننگ ایجوکیشن سسٹم سکوار گلگت نے 492نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کیا۔اسی طرح پری انجینئرنگ پارٹ ون میں نیو بیکن پبلک ہائیر سیکنڈری سکول بسین گلگت کے طالب علم مصعب بن عمیر ولد محمد ایوب نے 550میں سے 420نمبر لے کرپہلی،دی لیجنڈز ہائیرسیکنڈری سکول دنیور گلگت کے طالب علم محمد حیدر ولد مقبول حسین احمد نے 399نمبر لے کر دوسری جبکہ مانٹین سکول آف اکنامکس گلگت کے طالب علم رمیز خان ولد جاوید اللہ نے 391نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔جنرل سائنس گروپ پارٹ ون میں میثم عباس ولد فداحسن مانٹین لینڈ سکول سسٹم دنیور گلگت اور میر اسد عارف ولد محمد عارف العصر ہائیر سیکنڈری سکول دنیور گلگت نے بلترتیب 459نمبر لے کر پہلی جبکہ شمس ریاض بی بی دختر خنجر بیگ قائد اعظم سکول اینڈ کالج گاہکوچ غذر کی طالب نے 458نمبر لے کر دوسری جبکہ ارشین زہرا دختر غلام مصطفی گلوبل ہائیر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج کی طالبہ نے 451نمبر لے کری تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔اسی طرح آرٹس گروپ پاوٹ ون میں ثونم زہرا دختر سلطان علی دی لیجنڈز ہائیرسیکنڈری سکول دنیور گلگت نے 451 نمبرلے کر پہلی،علینہ الطاف دختر الطاف حسین مانٹین لینڈ سسٹم دنیور گلگت نے 446نمبر لے کر دوسری جبکہ ثنا زہرا دختر بابر خان گلوبل ہائیر سیکنڈری سکول ڈگری کالج دنیور گلگت نے 434نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ کامرس پارٹ ون میں ایمان انثار دختر انثار عباس وژن ہائیرسیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج دنیور گلگت نے 550میں سے 467نمبر لے کر پہلی،اسی سکول کی طالبہ نگین سجینی دختر سخاوت خان نے 436نمبر لے کر دوسری اور اسی سکول کی طالبہ سمیرین خاتون دختر عبداللہ نے 432نمبر لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیا ب رہی۔یاد رہے کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے پورے ملک میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے اعلان میں سب کو پچھے چھوڑتے ہوئے سب سے پہلے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیاہے۔جس پر وائس چانسلر کے آئی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے کنٹرولر امتحانات واجد حسین ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ شعبہ امتحانات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھرپور کام کررہے ہیں۔جس کے تحت اس وقت پورے شعبہ امتحانات کو آن لائن کیاہے۔جہاں پر طلبا فارم جمع کرانے سے لے کر ڈگری اور سرٹیفکیٹ نکالنے تک کا تمام عمل آن لائن سرانجام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں