خارجہ پالیسی وفاق کا کام، وفاقی حکومت کو ہی کرنا ہے، طلال چوہدری

اسلام آباد (آئی این پی )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی وفاق کا کام ہے اور یہ کام وفاقی حکومت کو ہی کرنا ہے، پی ٹی آئی دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے، پختونخوا حکومت دہشتگردی پرقابو پانے کی بجائے جرگے سے متعلق واویلا کر رہی ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا ملکی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس میں پی ٹی آئی شریک نہیں تھی، ملک میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں ہوئے لیکن کے پی حکومت دہشت گردی پرقابو پانے کی بجائے جرگے سے متعلق واویلا کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے سے متعلق تجاویزآچکی ہیں، وفاق نے جب مناسب سمجھا تب صوبائی حکومت کو آن بورڈ لے گی، خارجہ پالیسی وفاق کا کام ہے جو وفاقی حکومت کو ہی کرنا ہے۔طلال چوہدری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے صوبائی حکومت کو افغانستان سے تعلقات بہتربنانے کی ہدایت کی تھی تاہم پی ٹی آئی دہشت گردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں