آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے کہا ہے کہ ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا روایتی پروپیگنڈے سے تاریخ مسخ نہیں کر سکتا۔آرمی چیف نے کہا ہے کہ مسلمان زندگی کے تمام پہلوئوں میں ہندوئوں سے مختلف ہیں، ہمارا مذہب، رسم و رواج، روایات، سوچ اور عزائم ہندوئوں سے مختلف ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ دو قومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو دو قومیں ہیں، ہمارے آبائو اجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر بے پناہ قربانیاں دیں، انہوں نے نئے وطن کے حصول کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔جنرل عاصم منیر نے مزید کہا ہے کہ دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے، مسلمان اور ہندوئوں کا مذہب، تہذیب، زبان اور ثقافت یکسر مختلف ہے۔ دو قومی نظریہ پر کسی بھی پاکستانی کو رتی بھر بھی شک نہیں۔ مسلمانوں اور ہندووں کے درمیان خلیج اتنی بڑی ہے کہ کبھی ختم نہیں ہو سکتی، ہم نے پاکستان کے لیے بہت سی قربانیاں دیں، ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
دو قومی نظریہ پاکستان کے وجود کی بنیاد،وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں،آرمی چیف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
