عازمین حج کی پہلی پرواز آج رات اسلام آباد سے روانہ ہوگی

قومی حج فضائی آپریشن کا آغاز کے سلسلے میں پہلی پرواز آج رات اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہوگی۔حج آپریشن کا آغاز آج رات اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہو رہا ہے، اس حوالے سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب بھی منعقد ہوگی۔حج آپریشن کے پہلے روز چھ پروازیں سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گی، 29 اپریل کو لاہور سے دو، اسلام اباد، کراچی، کوئٹہ اور ملتان سے ایک ایک پرواز روانہ ہوگی۔اسلام اباد سے 29 اپریل کو پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے713 صبح پونے پانچ بجے 393 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی، لاہور سے نجی ایئرلائن کی پرواز پی ایف7700 صبح ساڑھے آٹھ بجے 150 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ جائے گی، کوئٹہ سے پی ائی اے کی پرواز پی کے 7201 صبح ساڑھے نو بجے 150 مسافروں کے ساتھ روانہ ہو گی۔ملتان سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 715 رات سوا آٹھ بجے 393 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی، کراچی سے نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر 1611 رات ساڑھے نو بجے 285 عازمین کے ہمراہ سعودی عرب جائے گی۔پاکستان سے سرکاری حج سکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا، پاکستان سے سرکاری سکیم کے تحت 89 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں