وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے حملے کی اطلاع تھی اس لیے قوم کو بتایا گیا، بھارت سے ہمیں ہر وقت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، بھارت نے اگر کوئی حرکت کی تو اسے بروقت اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ بھارت ایسی کوئی حرکت نہ کرے، بھارت کی جانب سے حملے کی اطلاع تھی اس لیے قوم کو بتایا گیا، ہوسکتا ہے بھارت کا حملے کا ارادہ ہو اور بعد میں ملتوی کردیا گیا ہو۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت سے ہمیں ہر وقت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، اگر اس نے پاکستان کے پانی کا رخ موڑا تو ہم برداشت نہیں کرینگے۔وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ پانی ہماری لائف لائن ہے، اسے کاٹنے کی کوشش کی گئی تو پاکستان بھرپور اقدامات کرے گا، بھارت کافی عرصے سے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کی آڑمیں 3 فائدے حاصل کرنے کی کوشش کی، بھارت سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا عرصے سے پروگرام بنا کر بیٹھا ہوا تھا، اس واقعے کی آڑ میں سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ،کشمیریوں پر مزید ظلم شروع کردیا گیا اس کے علاوہ بھارت نے پہلگام واقعے کی آڑ میں پاکستان کی بہتر ہوتی ہوئی معیشت پر حملے کی کوشش کی۔
بھا رت سے ہر وقت ہوشیار رہنا ہوگا، رانا ثنا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
