ڈیرہ غازیخان پولیس نے دہشتگردی کی سازش ناکام بنا دی

پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان کی بڑی کامیابی، فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی۔ڈیرہ غازی خان پولیس نے جادے والی، قبائلی علاقہ تھانہ وہوا میں دہشت گردوں کا مکروہ منصوبہ ناکام بنا دیا، ڈیرہ غازی خان پولیس، ایس او یو اور ایلیٹ ٹیموں نے سرحدی علاقے جادے والے میں سرچ آپریشن کیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران جادے والی قبرستان کے قریب نصب آئی ای ڈی (IED) برآمد ہوئی جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔خوارجی دہشت گردوں کی جانب سے نصب کی گئی IED کا ہدف سکیورٹی فورسز تھیں، بروقت کارروائی سے علاقہ بڑے سانحے سے محفوظ رہا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل سکیورٹی یقینی بنائی۔پنجاب خیبر پختونخوا بارڈر پر جاری آپریشن کی مکمل نگرانی آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان، ڈی پی او ڈی جی خان نے کی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دی۔ڈی پی او ڈیرہ غازی خان نے کہا کہ پولیس اور فورسز کا قبائلی، حساس علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں