9 مئی کو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 59 نامزد ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے 9 مئی کو مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔اے ٹی سی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز، سابق وفاقی وزیر زرتاج گل، کنول شوذب، ایم پی اے شیخ شاہد جاوید اور اسماعیل سیلا کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔عدالت نے 16 ملزمان کو 3، 3 سال قید کی سزائیں سنائیں جبکہ 34 ملزمان کو بری کر دیا گیا، عدالت کی جانب سے 109 ملزمان میں سے مجموعی طور پر 75 ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں، تمام ملزمان کو ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی۔عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو بری کر دیا۔یاد رہے کہ فیصل آباد میں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے 4 مقدمات درج ہوئے تھے جس میں سے 3 کے فیصلے پہلے سنا دیئے گئے تھے، چوتھا مقدمہ رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے اور توڑ پھوڑ کا سمن آباد تھانے میں درج ہوا تھا جس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت 109 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔
رانا ثناء کے گھر پر حملے کا کیس: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 75 ملزمان کو سزائیں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
