دریاؤں میں طغیانی سےسیلابی صورتحال، وزیراعظم بخوبی آگاہ ہیں: مصدق ملک

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ دریاؤں میں طغیانی سےسیلابی صورتحال کا سامنا ہے وزیراعظم صورتحال سے آگاہ ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ، چیئرمین این ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی صدارت میں سیلاب متاثرین کےلیےامدادی کارروائیوں سےمتعلق اجلاس ہوا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےمتعلقہ اداروں کومربوط اندازمیں کارروائیاں جاری رکھنےکی ہدایت کی ہے،رواں سال بارشوں کی شدت کےاثرات زیادہ ہیں،ستمبرمیں بارش کا ایک اورسلسلہ متوقع ہے۔وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نےآئندہ سال کےلیے پیشگی انتظامات کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم خیبرپختونخوا میں ریلیف سرگرمیوں سےآگاہ ہیں،دریاؤں میں طغیانی سےسیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں