ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے دنیا کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے دنیا کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی۔وفاقی دارالحکومت میں نیو انرجی وہیکل پالیسی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک میں شامل ہے، گرین گیسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئی انرجی پاکستان کے ماحول دوست اقدام کی جانب اہم پیش رفت ہے ، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا چیلنج ہے، اکیلے نہیں نمٹ سکتے، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے دنیا کو پاکستان کی مدد کرنا ہو گی۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی معاونت پر مشکور ہیں،2022 کے سیلاب سے پاکستان کو 30ارب کا نقصان ہوا۔وزیر اعظم نے کہا کہ بادل پھٹنے، فلیش فلڈ، طغیانی اور سیلاب سے پاکستان کو بھاری مالی و جانی نقصان اٹھانا پڑا، خیبر پختونخوا اِس نقصان میں سب سے زیادہ متاثر ہوا، خیبر پختونخوا میں بے شمار گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بہت جلد میرٹ پر ایک لاکھ طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے، نوجوان کو الیکٹرک بائیکس فراہم کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں