وفاقی پبلک سروس کمیشن؛ جنرل ریکروٹمنٹ کیلئے تحریری ٹیسٹ کی شرط ختم

وفاقی پبلک سروس کمیشن نے اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت جنرل ریکروٹمنٹ کے لیے تحریری ٹیسٹ ختم کردیا گیا، صرف ایم سی کیوز پر مبنی امتحان ہوا کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے اس حوالے سے پبلک نوٹس جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ نیا نظام 21 ستمبر 2025ء سے نافذ ہوگا، تحریری امتحانات ختم کر کے ایم سی کیوز پر مبنی امتحان متعارف کروا دیا گیا ہے، گریڈ 16 سے 21 تک عہدوں پر جنرل ریکروٹمنٹ نئے رولز کے تحت ہوگی۔

پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 16 اور 17 کے امیدواروں کیلئے 100 نمبرز کا ایک ایم سی کیو پیپر ہوگا، گریڈ 18 اوپر کیلئے 2 ایم سی کیوز پیپرز ہوں گے، کامیابی کیلئے امیدواروں کا کم از کم 40 سے 50 فیصد نمبر لینا لازمی ہو گا، ہر غلط جواب پر امیدوار کی 0.25 نمبر کی کٹوتی ہو گی۔

ایف پی ایس سی نے کہا ہے کہ نیا نظام مسابقتی امتحان سی ایس ایس پر لاگو نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں