آپ پائلٹ بن کر دشمن کے جہاز گرانا، بلاول کا کمسن طالبعلم سے دلچسپ مکالمہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا رتو ڈیروکےگاؤں راہوجا کے دورے میں کمسن طالبعلم حمزہ علی سے دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے رتو ڈیروکےگاؤں راہوجا کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ افراد کےلیے تعمیرگھروں کا دورہ کیا۔

پی پی چیئرمین کا کمسن طالبعلم حمزہ علی سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔ انہوں نے طالبعلم سے سوال کیا کہ آپ بڑے ہوکر کیا بننا چاہتے ہیں؟ طالبعلم نے جواب دیاکہ میں بڑے ہوکر پائلٹ بننا چاہتا ہوں۔

بلاول بھٹو نے طالبعلم سے پوچھا کہ آپ کوپتا ہے ہمارے پائلٹ نے کیسے بھارتی جنگی جہاز گرائے تھے؟ آپ پائلٹ بن کر دشمن کے جہاز گرانا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں