کراچی میں بارش کے بعد برساتی نالوں کا لاکھوں ٹن کچرا ساحل پر پہنچ گیا

شہر قائد میں ہونے والی بارشوں کے بعد برساتی پانی کے ریلے میں بہہ کر لاکھوں ٹن کچرا سمندر میں پہنچ گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے ساحلوں بالخصوص سی ویو، کلفٹن اور کے پی ٹی پر لاکھوں ٹن کچرا جمع ہونے سے نہ صرف تعفن اٹھ رہا ہے بلکہ آبی حیات کو بھی شدید خطرات لاحق ہے۔

اس خطرے کے پیش نظر کے پی ٹی نے سمندری آلودگی کے تدارک اور آبی حیات کے تحفظ کے لیے وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری کی ہدایت پر کراچی کی بندرگاہ کے مختلف حصوں میں بارشوں کے بعد بڑے پیمانے پر صفائی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

“پوسٹ رین کلین اپ” مہم کے تحت برتھوں، جیٹیوں اور نیوی گیشن چینلز سے کچرا نکالا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں