پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس (پی اے سی) کمیٹی کے ممبر ثنا اللہ مستی خیل نے کہا ہے کہ پارٹی نے تمام کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیاہے۔یہ اعلان کرنے کے بعد ثنا اللہ مستی خیل کمیٹی روم چھوڑکرچلے گئے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ ممبران کو پارٹی کے اس فیصلے کا میسج پہنچ گیا ہے، کچھ کونہیں پہنچا۔سیکریٹری کمیٹی نے کہا کہ چیئرمین جنید اکبرخان پی اے سی اجلاس میں نہیں آرہے، ممبران فیصلہ کرلیں کون پی اے سی کو چیئرکرے گا۔کمیٹی ممبران نے پی اے سی اجلاس کی صدارت کیلئے نوید قمرکونامزد کردیا، سید نوید قمرنے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سنبھال لی۔ثنا اللہ مستی خیل نے کہا کہ پارٹی ارکان میٹنگ کر کے پی اے سی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کریں گے، چیئرمین پی اے سی جنید اکبر ابھی میٹنگ میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کریں گے، پی ٹی آئی نے تمام کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی کے تمام ممران آج پی اے سی میں شرکت نہیں کریں گے؟ جس پر ثنا اللہ مستی خیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ ممبران کو میسج پہنچ گیا ہے کچھ کو نہیں پہنچا۔تحریک انصاف تمام ممبران نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔ پی ٹی آئی کا کوئی بھی رکن پی اے سی میں موجود نہیں۔سینیٹر محسن عزیز کے علاوہ پی ٹی آئی کے تمام ممبران نے پی اے سی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا، سینیٹر محسن عزیز پی اے سی اجلاس میں ویڈیو لنک پر شریک ہوئے اور بعد ازاں وہ بھی بائیکاٹ کرگئے۔ویڈیو لنک پر موجود سینیٹر محسن عزیز نے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے دوسرے سینیٹرز سے بات کر رہا تھا، آپ کے فون کے بعد میں بھی اجلاس سے نکل رہا ہوں۔اس کے بعد سینیٹر محسن عزیز بھی پی اے سی اجلاس سے نکل گئے۔قبل ازیں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈا پور نے قومی اسمبلی کی 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سےاستعفی دے دیا۔رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے استعفے سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی کو خط بھیج دیا جس میں فیصل امین نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی) ان خان کی ہدایت پر سٹینڈنگ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہو رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں