مریم نواز کی پوسٹ پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا

maryam nawaz

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ سیاسی حلقوں میں موضوعِ بحث بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے اپنی ایک تصویر پر “A.U.R.A.” کا لفظ تحریر کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کیا، تاہم کچھ ہی دیر بعد اسے فوری طور پر ڈیلیٹ بھی کر دیا۔صحافی سعدیہ مظہر نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ‌پر یہ معاملہ اٹھایا.

اس پوسٹ کے منظرعام پر آنے کے بعد سیاسی مخالفین نے شدید تنقید کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ’’وزارتِ خود پسندی و تشہیر‘‘ قائم کر لی ہے۔ بعض صارفین نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کو شاید فین پیج سمجھ لیا۔

ادھر (ن) لیگی رہنماؤں کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔مریم نواز کی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا۔

کچھ صارفین نے ان کے انداز کو ’’سیاسی تشہیر کا نیا طریقہ‘‘ قرار دیا۔مخالفین نے طنزیہ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے بجائے فوٹو شوٹ پر توجہ دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب حامیوں نے مریم نواز کو ’’پُراعتماد شخصیت‘‘ کا مالک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ہر تصویر ایک الگ پیغام رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں