سوشل میڈیا پر عبدالمالک کی شادی کے دعوت نامے نے دھوم مچا دی۔ خبر ہے کہ عبدالمالک نے عاشقہ اور کیارہ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں بندھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
عبدالمالک کی عاشقہ اور کیارہ کی شادی کی تقریب جلد منعقد کی جائے گی جس کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ دعوت نامے کے وائرل ہوتے ہی مداحوں اور صارفین کی جانب سے بڑی تعداد میں مبارکباد کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس شادی کی خبریں تیزی سے گردش کر رہی ہیں، جہاں بعض صارفین نے اسے ’’سال کی سب سے بڑی شادی‘‘ قرار دیا ہے، جبکہ کئی مداح اس خوشی کے موقع پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
ادھر عبدالمالک کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم وائرل دعوت نامے نے تقریب کے انعقاد کی تصدیق کر دی ہے۔