چترال سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاک سٹار ثنا یوسف کو اسلام آباد میں قتل کردیا گیا

سلام آباد کے سیکٹر جی 13/1 میں واقع ایک گھر میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ سنبل کے دائرہ اختیار میں پیش آیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ ثنا یوسف کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم مقتولہ سے اس کے گھر پر ملاقات کے لیے آیا تھا، جہاں دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا اور اس نے فائرنگ کر کے ثنا یوسف کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں