امن میں خلل ڈالنے والے عناصر کو انجام تک پہنچایا جائے گا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (آئی این پی ) وزیرِاعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ امن میں خلل ڈالنے والے عناصر کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔جاری اپنے ایک بیان میں سرفراز بگٹی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف مثالی کامیابیاں حاصل کیں، بلوچستان کے عوام کے تحفظ کےلیے ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔وزیرِاعلی بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردی کے سہولت کار چاہے اندرونی ہوں یا بیرونی، کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا ہر محاذ پر تعاقب کریں گے، ریاستی اداروں کی پیشہ وارانہ مہارت پر فخر ہے۔سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ کامیاب آپریشنز دشمنوں کےلئے واضح پیغام ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں