اسلام آباد (آئی این پی) پاکستانی سفارتی مشن کی رکن حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کو ہتھیار بنانا چاہتا ہے تاہم دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک ذمہ دار ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ایک انٹرویو میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت نے کینیڈا اور امریکا میں بھی ماورائے عدالت قتل کے بعد معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو ہتھیار بنانا چاہتا ہے جبکہ دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک ذمہ دار ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے، بھارت عالمی قانون کو نظر انداز کرنا چاہتا ہے اسی لیے ان کے وفد نے اقوام متحدہ میں مصروفیات ہی نہیں رکھیں۔ حنا ربانی کھر نے مزید کہا کہ کینیڈا نے مودی کو جی سیون سربراہ اجلاس میں مدعو نہیں کیا جس سے یہ پیغام گیا کہ کینیڈا اس رویے کو برداشت نہیں کرے گا، پاکستان نے مودی کا ماضی بھلانے کی کوشش کی مگر مودی کا جواب ملا روٹی کھا، ورنہ میری گولی کھا
بھارت دہشتگردی کو ہتھیار بنانا چاہتا ہے، حنا ربانی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
