ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 6100 روپے کم ہوگئی

ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جمیز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 6100 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 300 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 5230 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 2 ہزار 40 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 61 ڈالر کم ہوکر 3339 ڈالر فی اونس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں