لندن (آئی ا ین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر عدالت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ضمانت پر رہا کردے تو میں اس کی حمایت کروں گا، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ ایک برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اس سوال پر کہ کیا عمران خان کو عدالت کی جانب سے ضمانت دی جا سکتی ہے کا جواب دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عدالت بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کر دے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں کیونکہ ضمانت ان کا حق ہے، میں اس کی حمایت کروں گا، میں اور میری پارٹی اس کو چیلنج نہیں کریں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر کیس کا ایک قانونی طریقہ کار ہے اور یہ بھی اسی عمل کا حصہ ہے۔
عدالت عمران خان کو رہا کردے تو اس کی حمایت کروں گا، بلاول بھٹو
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
