اسلام آباد(آئی این پی )آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا محصولات کا تخمینہ 14 ہزار 131 ارب روپے رکھا گیا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق نان ٹیکس ریونیو کا تخمینہ 5 ہزار 167 ارب روپے ہے۔ اور گراس فیڈرل ریونیو کا تخمینہ 19 ہزار 298 ارب روپے ہے۔ جبکہ صوبوں کو 8 ہزار 206 ارب روپے منتقل کیے جائیں گے۔وفاق کی کل آمدن کا تخمینہ 11 ہزار 72 ارب روپے ہے۔ اور جاری اخراجات کا تخمینہ 16 ہزار 286 ارب روپے لگایا گیا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق ترقیاتی پروگرام کی مد میں ایک ہزار ارب روپے مختص کے گئے ہیں۔ اور مجموعی وفاقی اخراجات کا تخمینہ 17 ہزار 573 ارب روپے لگایا گیا۔ بجٹ خسارے کا تخمینہ 6 ہزار 501 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ اور بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 5 فیصد ہے
وفاقی بجٹ، ایف بی آر کا محصولات کا تخمینہ 14 ہزار 131 ارب روپے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
