کراچی(آئی این پی )حکومت سندھ نے 13 جون کونئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان کردیا ۔ رپورٹ کے مطابق 57 صوبائی محکموں اور خودمختار اداروں کا ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے ہوگاجس کی ڈویلپمنٹ کمیٹی نے منظوری بھی دے دی ہے۔ صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات ناصر شاہ کی زیرصدارت تین روزہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کو حتمی شکل دیدی گئی ہے،محکمہ زراعت کابجٹ 13 ارب روپے ،سکول ایجوکیشن کا 8 ارب روپے ، جنگلات کا 4 ارب روپے، جبکہ محکمہ صحت کا 51 ارب روپے تجویز کردیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق صنعت کا بجٹ 4 ارب روپے ، آبپاشی کا 96 ارب روپے ، بلدیات کا 13 ارب روپے اور منصوبہ بندی کا 16 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے،اس کے علاوہ محکمہ سروسز کابجٹ 14 ارب ، ٹرانسپورٹ کا 57 ارب روپے اور ورکس اینڈ سروسز کا ایک کھرب 39 ارب روپے تجویز کردیا گیاہے۔ محکمہ سوشل پروٹیکشن کے لیے 12 ارب روپے ، محکمہ داخلہ کے لیے 11 ارب روپے ، توانائی کے لیے 9 ارب روپے، محکمہ خزانہ کے لیے 8 ارب روپے رکھنے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ محکمہ خوراک کابجٹ 41 کروڑ روپے، انسانی حقوق کا 13 کروڑ روپے اور محکمہ اطلاعات کا 27 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
حکومت سندھ کا 13 جون کونئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
