اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی منظوری دے دی ۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منگل کو اہم اجلاس میں وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں منظوری دے دی ۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کو بجٹ پر بریفنگ دی۔دریں اثناءوزیر خزانہ کی پارلیمنٹ ہاﺅس آمد کے موقع پر ان سے سوال کیا گیا کہ مالی نظم و ضبط بجٹ کے بعد بھی برقرار رہے گا ؟اس پر محمد اورنگزیب نے جواب دیا کہ انشا اللہ۔ بل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں معاشی ٹیم کا اہم اجلاس ہوا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز منظور کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی گئی، اس سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے اور گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الانس دینے کی تجویز بھی زیر غور تھی۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
