صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نوازنےصوبےکےعوام کےلیےتاریخی بجٹ دیا ہے۔بجٹ تقریر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود ہماری ترجیح ہے، صحافیوں اورفنکاروں کوعلاج معالجےکے لیے صحت کارڈ دیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازعوام سےکیےوعدے پورے کررہی ہیں، پنجاب میں فلم سٹی بنانےجارہےہیں، پنجاب میں ترقی اورخوشحالی کا سفرجاری ہے۔وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ صحافیوں اورفنکاروں کو چھت کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، صحافیوں کے لیے فیز ٹو کے پراسس کو مزید تیز کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب خود صحافیوں کوآلاٹ منٹ لیٹردیں گی۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نوازنےصوبے کےعوام کے لیے تاریخی بجٹ دیا ہے۔
مریم نوازنےصوبےکےعوام کیلئے تاریخی بجٹ دیا:عظمیٰ بخاری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
