پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف میجر لیگ میں ٹاپ بولر بن گئے

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف میجر لیگ میں ٹاپ بولر بن گئے ہیں۔

میجر لیگ کرکٹ میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

سان فرانسسکو کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر نے آج نیویارک کے خلاف 24 رنز کے عوض 2 وکٹ اپنے نام کیں۔

حارث رؤف نے گزشتہ روز لاس اینجلس کے خلاف 4 وکٹ لیں جبکہ افتتاحی میچ میں واشنگٹن کے خلاف اُن کی وکٹوں کی تعداد 3 تھی۔

پاکستانی فاسٹ بولر نے میجر لیگ کے 3 میچز میں 9 وکٹیں لی ہیں، وہ اس وقت ایونٹ کے ٹاپ بولر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں