پاکستانی اداکارہ عنایہ خان نے افغان کرکٹر راشد خان سے وقتاً فوقتاً اسنیپ چیٹ پر ہونے والی گفتگو کا اعتراف کیا ہے۔
اداکارہ عنایہ خان حال ہی میں ماڈل و میزبان متھیرا کے ٹاک شو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے کئی دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ عنایہ خان نے انکشاف کیا کہ’ میری افغان کرکٹر راشد خان سے اچھی بات چیت ہے‘ ۔
عنایہ خان کے مطابق’ میری راشد خان سے ملاقات اسنیپ چیٹ پر ایک mutual friend کے ذریعے ہوئی تھی جس کے بعد ہم وقتاً فوقتاً ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں‘ ۔
اداکارہ نے بتایا کہ ‘راشد خان نے میری تصویریں دیکھ کر اندازہ لگایا تھا کہ میں اداکارہ ہوں جس کے بعد سے ہمارے درمیان ہائے ہیلو جیسی دوستانہ گفتگو ہوتی رہتی ہے لیکن یہ تعلق رومانوی نہیں ہے کیوں کہ راشد خان شادی شدہ ہیں‘ ۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’راشد مجھ سے میری شوٹس کا پوچھتے ہیں اور جب بھی افغانستان کا پاکستان یا بھارت سے میچ ہو اور راشد خان اچھا پرفارم کریں تو میں ان کو میسیج کرکے ان کی تعریف ہوں‘ ۔
دوران گفتگو اداکارہ نے اپنے آئیڈیل پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’مجھے لمبے قد والے، سلجھے ہوئے اور کم گو مرد پسند ہیں، بولنے والے یا حد سے زیادہ باتونی لوگ مجھے بالکل پسند نہیں‘۔