حکومت اور مقتدرہ کے درمیان بہترین تعلق سے ملک کو فائدہ ہو رہا ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت اورمقتدرہ کے درمیان بہترین تعلق سے ملک کو فائدہ ہو رہا ہے ،ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا، اسرائیل کئی دہائیوں سے ایران کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے، ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کوئی ارادہ نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کیلئے عالمی سطح پرکوششیں ہورہی ہے، ایران نے اسرائیلی شہرحیفہ پرکاری ضرب لگائی ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا کیساتھ بریک تھروہونا اچھی بات ہے، اگرکوئی ذاتی طور پر پریشان ہے تو اس کا کوئی علاج نہیں کیا جاسکتا، اپوزیشن کوہر چیز پر اعتراض ہے، فیلڈ مارشل کی امریکی صدرسے ملاقات میں اعتراض والی کیا بات ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں، تحریک انصاف والے اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں، یہ آفیشل نہیں ایک پرائیویٹ لنچ تھا، اس ملاقات کے اچھے نتائج نکلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک ہائبرڈ ماڈل چل رہا ہے، پاکستان کو بھارت کے خلاف کامیابی ملی، پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، حکومت اورمقتدرہ کے درمیان بہترین تعلق ہے،آئیڈیل صورتحال سے ملک کوفائدہ ہورہا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی امریکی وزیرخارجہ سے کیا بات ہوئی علم نہیں، پاک بھارت صورتحال پربھی بات ہوئی ہوگی۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نوازشریف،شہبازشریف کوقید کیدوران بانی پی ٹی آئی والی سہولیات نہیں تھیں، ہمیں توجیل میں کوئی سہولیات نہیں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں