رہنما پی ٹی آئی رئو ف حسن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے فیلڈ مارشل کی ملاقات سے متعلق کوئی سوال نہیں اٹھائے، جیل مینوئل کے مطابق بانی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی۔ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی سے ملاقات کیوں نہیں کرائی جاتی، عمران خان کے وکلا کو بھی ملاقات نہ ہونے سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔رئوف حسن نے کہا کہ بانی کی ہدایت کیمطابق ہی پارٹی آگے بڑھتی ہے، بجٹ کے حوالے سے بانی کی ہدایات بہت ضروری ہیں، وفاقی حکومت آج ملاقات کرا دے تو خیبرپختونخوا میں بھی بجٹ پاس ہو جائیگا۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف نے فیلڈ مارشل کی ملاقات سے متعلق کوئی سوال نہیں اٹھائے، جو بھی قدم ملک اور قوم کے مفاد میں ہوگا ساتھ دیں گے، فیلڈ مارشل کی ملاقات کے مثبت نتائج نکلتے ہیں تو ہم سپورٹ کریں گے۔رئوف حسن کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے باتیں ہو رہی ہیں، ایران، اسرائیل کشیدگی کی وجہ سے تحریک موخر کی گئی ہے، اگرخطے میں مزید یہی صورتحال رہی توتحریک کو مزید موخر کرسکتے ہیں۔
پی ٹی آئی نے فیلڈ مارشل کی ملاقات سے متعلق کوئی سوال نہیں اٹھائے،رئوف حسن
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
