مخصوص نشستوں کے فیصلے کا معاملہ، گنڈا پور نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلہ کے متعلق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پیر کے روز پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ وزیر اعلیٰ نے تمام اراکین کو شرکت کی ہدایت کردی، ، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور خود کرین گے، اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں بلایا گیا ہے۔دوسری جانب مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد آگے کیسے چلیں ؟ اس حوالے سے بھی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پارٹی اراکین سے مشاورت کریں گے جب کہ مخصوص نشستیں جانے کے بعد اب کیا طریقہ کار اپنایا جائے ؟ اس پر بھی بات ہوگی۔اجلاس میں صوبے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بھی بات چیت اور مشاورت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں