پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کو ہنگامہ آرائی کرنے پر معطل کر دیا گیا، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے آج ہی الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 26 ارکان کو 15 اجلاسوں کے لیے اسمبلی کی کارروائی سے معطل کیا گیا، اپوزیشن اراکین پر قواعد کی سنگین خلاف ورزی، ایوان میں ہلڑ بازی، ایجنڈا پیپرز پھاڑنے، نعرے بازی کا الزام ہے، رولز 210، 223 کے تحت کارروائی کی گئی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہمیشہ آئین کی پاسداری کی تلقین کی، ایوان میں اپوزیشن کا رویہ افسوس ناک ہے، آپ تقریر کریں لیکن میرے ڈائس پر چڑھ کر محبوس نہ کریں، غنڈہ گردی کرنا کسی بھی سیاسی رہنما کا حق نہیں ہے، ایوان کو قواعد و ضوابط سے چلانا میری ذمہ داری ہے، جمہوری، پارلیمانی روایات پر یقین رکھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ بردار افراد کے ساتھ عدالتوں میں کس نے حملہ کیا، جناح ہاؤس اور ریڈیو پاکستان کی عمارت پر کس نے حملہ کیا؟ ان عمارتوں کو کس نے آگ لگائی؟ میانوالی جیل سے غنڈوں کو کس نے آزاد کرایا؟ 500 گاڑیوں کے ساتھ وفاق پر چڑھائی کس نے کی تھی، پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی الزام لگا کر نظام تباہ کرنے کی کوشش کی تھی۔
پنجاب اسمبلی: ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن کے 26 ارکان معطل، ریفرنس بھیجنے کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
