امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیدظاہر کی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اگلے ہفتے تک ممکن ہو جائے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائو س میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے قریب ہیں، میرا خیال ہے آئندہ ہفتے تک جنگ بندی ہو جائے گی، غزہ کی صورتحال بہت خراب ہے، خوراک کی قلت ہے، امریکا رقم اور غذا فراہم کررہا ہے جس میں کوئی اور ملک امریکا کی مدد نہیں کر رہا۔واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم نے رپورٹ دی تھی کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ متعدد امور پر اتفاق کر لیا ہے، جن میں سب سے اہم بات غزہ میں جنگ کو دو ہفتوں کے اندر ختم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ صدارت انتہائی خطرناک عہدہ ہے، پنسلوینیا میں کان پر گولی لگنے کی بعض اوقات یاددہانی ہوتی ہے، لگتا ہے دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ منہ زوربیل پر سواری اور کار ریس کے ڈرائیورز کے مرنے کا خطرہ ایک فیصد ہوتا ہے، لیکن آپ صدر ہوں تو مرنے کا خطرہ پانچ فیصد ہوتا ہے، اگر کسی نے یہ مجھے پہلے بتایا ہوتا تو شاید صدارت کی دوڑ میں حصہ نہ لیتا۔اس کے علاوہ صدرٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ وہ شمالی کوریاکے لیڈرکم جانگ ان سے تنازع بھی جلد ختم کرلیں گے ۔
غزہ میں صورت حال بہت خراب، آئندہ ہفتے جنگ بند ہو جائے گی، صدر ٹرمپ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
