ایک نئی تحقیق کے مطابق کووڈ قبل از وقت خون کی شریانوں کی عمر پانچ برس تک بڑھا سکتا ہے، جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔یورپین ہارٹ جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ کووڈ انفیکشن خون کی شریانوں کی عمر میں تیزی سے اضافہ کر سکتا ہے، بالخصوص خواتین میں۔وہ افراد جنہوں نے ویکسین لگوائی ہوئی ہو ان میں ویکسین نہ لگوانے والوں کے مقابلے میں شریانوں کا سخت ہونا کم دیکھا گیا اور وقت کے ساتھ علامات میں بھی کمی آتی گئی۔یونیورسٹی سٹی پیرس سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی سربراہ پروفیسر روزا ماریہ برونو کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ کووڈ براہ راست خون کی شریانوں کو متاثر کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس کے نتیجے میں خون کی شریانوں کی ہماری عمر سے زیادہ عمر ہوجاتی ہے اور ہم میں قلبی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہو رہا ہے تو ہمیں ابتدائی اسٹیج پر ان لوگوں کی شناخت کی ضرورت ہے جن کو بیماری سے خطرہ لاحق تاکہ ان کو ہارٹ اٹیک اور اسٹروک سے بچایا جا سکے۔
کووڈ ہمارے جسم کیلئے کس طرح خطرناک ہے؟
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
