پیٹ کے بیکٹیریا بے خوابی کا سبب ہوسکتے ہیں: تحقیق

پیٹ کی صحت مزاج سے لے کر قوتِ مدافعت تک ہر چیز متاثر کر سکتی ہیں لیکن ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ پیٹ کی صحت ہماری خراب نیند کا بھی سبب ہوسکتی ہے۔محققین نے پیٹ کے بیکٹریا کی مختلف اقسام کے ساتھ بے خوابی کا تعلق بتایا ہے کہ جبکہ بے خوابی خود بیٹ میں موجود مخصوص ’بگز‘ کی بہتات سے تعلق رکھتی ہے۔برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق بے خوابی بے چینی، شور، الکوحل، کیفین یا شفٹ میں نوکری کے سبب بھی ہوسکتی ہے۔متعدد مطالعوں میں پیٹ میں موجود مائیکرو بائیوم کے نیند کی متعدد خصوصیات پر اثرات دیکھے ہیں لیکن ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ پیٹ کے بیکٹیریا کے مختلف گروپ کس طرح بے خوابی کے خطرے پر کس طرح اثر انداز ہوسکتے ہیں۔جرنل جنرل سائیکیاٹری میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے گزشتہ تحقیق میں شامل ہوئے بے خوابی میں مبتلا 3 لاکھ 86 ہزار 533 افراد کے ڈیٹا کا استعمال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں