اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر میں 22 اگست کو ختم ہوئے ہفتے میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 22 اگست تک مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 61 کروڑ 78 لاکھ ڈالر رہی۔
اسٹیٹ بینک کے اپنے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 14 ارب 27 کروڑ 43 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے زر مبادلہ ذخائر 5 ارب 34 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہے۔