26 اگست کو نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نےسوشل میڈیا پر اپنے دوست فٹبال پلیئر ٹریوس کیلسی ‘Travis Kelce’ سے منگنی کا اعلان کیا۔
گلوکارہ کی پوسٹ میں انہیں ٹریوس کیلسی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے جب کہ پوسٹ کے کیپشن میں ٹیلر سوئفٹ نے لکھا کہ آپ کی انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر شادی کر رہے ہیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں انگوٹھی کی جھلک بھی شامل تھی جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔
صرف یہی نہیں بلکہ اس پوسٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر نئے ریکارڈ بنا ڈالے۔
میٹا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی پوسٹ کو صرف 6 گھنٹوں میں ایک ملین سے زائد ‘ری پوسٹ’ کیا گیا جو پلیٹ فارم پر اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ اس پوسٹ نے 29 ملین سے زیادہ لائکس بھی حاصل کیے جس سے یہ انسٹاگرام کی تاریخ کے سب سے زیادہ وائرل لمحات میں سے ایک بن گیا۔
واضح رہے کہ گلوکارہ اور فٹبالرز کی یہ منگنی تقریباً 2 سال کے رشتے کے بعد ہوئی، کیلسی کے والد ایڈ کے مطابق کھلاڑی نے اپنی گرل فرینڈ کو دو ہفتے قبل پروپوز کیا تھا۔