زبان بڑی منحوس چیز ہے ‘ غلط استعمال کریں تو لاتیں بھی پڑتی ہیں‘ بشری انصاری

کراچی (آئی این پی) سینئر و لیجنڈری اداکارہ بشری انصاری نے اسٹیج اداکارہ روبی انعم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اس عمر میں وی لاگنگ کرنے پر روبی انعم نے بشری انصاری کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس پر اب سینئر اداکارہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔حال ہی میں بشری انصاری نے نیا وی لاگ شیئر کیا اور کہا کہ شکر ہے کہ معین اختر، عمر شریف اور ضیا محی الدین صحیح وقت میں وفات پاگئے کیونکہ گھٹیا لوگ تو کسی کو بھی کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔لیجنڈری اداکارہ نے کسی کا نام لیے بغیر اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے اسے سستی شہرت حاصل کرنے کا حربہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ پر بکواس سنی تو میں ہنس پڑی، میں نے سوچا کہ یہ کون ہے میں تو جانتی بھی نہیں، ہوسکتا ہے کسی کو شہرت کا مزاہ چکنا ہوگا تو لے لیا ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ زبان کا استعمال اسے صیح یا غلط بناتا ہے، آپ کے الفاظ کا چناﺅ اچھا ہو اور آپ سامنے والے کے لیے اچھی بات کریں جب ایسا نہیں کرتے تو صرف لوگوں کی لاتیں ہی نہیں پڑتی اللہ تعالی کی لات بھی پڑتی ہے۔ اگر کسی سے کوئی جھگڑا ہے تو بھی خیال کرنا چاہیے اور اگر کوئی جھگڑا ہے ہی نہیں تو کسی کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے پہلے خیال کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں